تازہ ترین

لواری ٹنل ائریے میں دو مختلف حادثات میں دو افراد جان بحق ہو گئے ۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) لواری ٹنل ائریے میں دو مختلف حادثات میں دو افراد جان بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار انجینئر زاہد ساکن اسلام آباد جو لواری ٹاپ سے دیر کی طرف جارہا تھا ۔ کہ دارو خوڑ کے قریب خراب سڑک کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ۔ جس کی وجہ سے وہ جان بحق ہو گئے ۔ جان بحق انجینئر کی لاش اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے ۔ دوسرا واقعہ بھی لواری ٹنل کے دیر سائڈ پر پیش آیا ۔ جہاں کام کے دوران پہاڑی تودہ گرا ۔ جس کے نتیجے میں ٹنل مزدور مجید علی ولد عبدالخالق ساکن ظفر وال ضلع نارووال موقع پر جان بحق ہوا ۔ جس کی لاش آبائی گاؤں روانہ کر دی گئی ہے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock