تازہ ترین

تورکہو میں استاذ محمد کفایت اللہ کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کاانعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)تنظیم اساتذہ پاکستان تحصیل تورکہو ضلع چترال کے زیر اہتمام استاذ الاساتذہ محمد کفایت اللہ کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک عظیم الشان الوداعی تقریب ان کے اعزاز میں بمقام گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شاگرام منعقد ہوئی۔تنظیم اساتذہ ضلع چترال کے صدر سلطان محمدنے صدارت کی جبکہ معروف معالج اور مذہبی سکالر خالد نصرت مہمان خصوصی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع چترال کے صدر ہیڈماسٹر ضیاء الدین نے ریٹائرڈ ہونے والے استاد کو ان کی42تدریسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور دوسرے معماران قوم کو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مثالی معلم ہونے پر زور دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز معالج ڈاکٹر خالد نصرت نے کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان محبان دین اور محبان وطن کی نظریاتی تنظیم ہے۔تنظیم اساتذہ کے ضلعی صدر سلطان محمد نے تنظیم اساتذۃ کے اغراض ومقاصد کے علاوہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے اساتذہ کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے قرآن وسنت کے حوالے سے اساتذہ کے مقام پر بھی گفتگو کی۔ریٹائرہونے والے معلم استاد محمد کفایت اللہ نے تنظیم اساتذہ کے زیر اہتمام اسی طرح پُروقار تقریب کے انعقاد پر زمہ داران تنظیم وارکان کا شکریہ ادا کیا۔تقریب سے تنظیم اساتذہ تورکہو یونٹ شاگرام کے صدر استاد تاج محمد خا،سابق تحصیل صدر نورالھادی نور اور سکول کے پرنسپل جاوید موسی نے بھی خطاب کیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO