عوام ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، چار افراد ہلاک

ملتان کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن نے ریسیکو ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس حادثے میں 120 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹرین کا انجن اور کئی بوگیاں الٹ گئیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی جب ملتان میں بوچ ریلوے سٹیشن کے قریب کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔

زخمیوں کو ملتان کے سول ہسپتال، نشتر ہسپتال اور شہباز شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ طبی حکام نے لوگوں سے خون کا عطیہ دینے کی درخواست کی ہے۔

بچ جانے والے مسافروں کو منزل تک پہنچانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں

ریلوے کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے کر اس کی رپورٹ 72 گھنٹے مںی پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

متاثرہ ٹرین کی باقی 15 بوگیوں کو آگے اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مرنے والوں کی میتیں بھی انتظامیہ نے ان کے گھروں کو روانہ کر دی ہیں۔

متعدد مسافر ملبے میں پھنسے گئے ہیں اور اندھیرے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے پی پی کو بتایا کے یہ حادثہ صبح سویرے 3:00 بجے کے قریب پیش آیا۔ ان کے مطابق خانیوال، مظفرگڑھ، ملتان اور لودھران کے 250 امدادی کارکنوں نے ریسکیو کے کاموں میں حصے لیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔