تازہ ترین

ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے انگارغون واٹر سپلائی اسکیم کی بحالی کے کام کا معائنہ کیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے گزشتہ روز چترال شہر اور مضافات کو پینے کے صاف پانی کی سپلائی کرنے والی سب سے بڑی واٹر سپلائی اسکیم انگارغون واٹر سپلائی اسکیم کی بحالی کے کام کا معائنہ کیا اور کام کی بہتر ی کے لئے موقع پر موجود حکام کو کئی ہدایات جاری کردی۔گزشتہ سال کی سیلاب کے بعد انگارغون واٹر سپلائی اسکیم کے پائپ متعدد مقامات پر دریا برد ہونے کی وجہ سے چترال شہر میں پانی کی بدترین قلت پیدا ہوگئی تھی جبکہ اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف نے اس اسکیم کی بحالی کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کو دی تھی۔ اس موقع پر یونیسیف کے واٹر اینڈ سینی ٹیشن افیسر انجینئر رحمان اللہ بھی موجود تھے ۔ تحصیل میو نسپل ایڈمنسٹریشن کے تحصیل افیسر ا نفراسٹرکچر انجینئر سیف الرحمن اور انجینئر محمد یونس نے بحالی کے کام کے بارے میں ضلع ناظم کو مختلف معلومات فراہم کی۔ اس موقع پر ٹھیکہ دار کی جانب سے محمد زاہد بھی موجود تھے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock