تازہ ترین

تجار یونین کی موجود کابینہ کا میعاد اختتام پذیر ہوگئی ہے مگر الیکشن کا اعلان کرنے کی بجائے حبیب حسین مغل الیکشن میں تاخیر کرنا چاہتے ہیں۔ شبیر احمد

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال بازار کے معروف تاجر رہنما شبیر احمد نے کہا ہے کہ میعاد پوری ہونے کے باوجود تجار یونین چترال کے صدر حبیب حسین مغل کی طرف سے الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے اور مختلف حیلے بہانوں سے کام لینا ناقابل قبول ہے جبکہ 30رکنی کمیٹی کا بھی کوئی وجود نہیں ہے جس کا وہ حوالہ دے رہے ہیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تجار یونین کی موجود کابینہ کا میعاد اختتام پذیر ہوگئی ہے مگر الیکشن کا اعلان کرنے کی بجائے حبیب حسین مغل الیکشن میں تاخیر کرنا چاہتے ہیں اور دستور العمل کا اپنی مرضی سے تشریح اور توضیح کرکے تاجر برادری کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں مگر انہیں جان لینا چاہئے کہ اب تاجر برادری کو مزید دھوکہ نہیں دیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہاہے کہ جس 30رکنی نام نہاد انتظامی کمیٹی کا حوالہ صدر تجار یونین اپنے اشتہار میں کررہے ہیں، اسکا کوئی وجود نہیں ہے اور نہ اس کے انتخاب کا کوئی طریقہ کار دستور میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپنی مرضی سے 30افراد کو ا نتظامی کمیٹی کا نام دے کر الیکشن کرانے یا نہ کرانے کی ذمہ داری ان کو تفویض کرنا ایک بچگانہ فعل سے ذیادہ کچھ نہیں ہے ۔ شبیر احمد خان نے کہاکہ یہ ایک عالمگیر حقیقت ہے کہ جب بھی کسی یونین کا مقررہ مدت پورا ہو تو نئے انتخابات کے ذریعے عہدیداروں کا چناؤ کرکے ذمہ داری ان کو منتقل کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ میعاد عہدہ پورا ہونے کے بعد اپنی قانو نی حیثیت کھونے والے شخص کو تجار یونین کا صدر تسلیم نہ کیا جائے کیونکہ دستور کے مطابق وہ مزید اس عہدے پر نہیں رہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO