تازہ ترین

مہمند ایجنسی: مسجد میں ’خودکش‘ دھماکہ، بیس ہلاک

قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے ایک مبینہ خودکش دھماکے میں کم از کم 20افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ تحصیل انبار کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں ایک بجکر تیس منٹ پر نماز جمعہ کے دوران گل مسجد میں مبینہ خودکش بم حملہ ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے وقت مسجد میں دو سو کے قریب نمازی موجود تھے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا

بتایا گیا ہے کہ اس علاقے میں ایک ہفتہ قبل قبائلی رہنما ملک محمد پر دو موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا تھا۔ جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا تھا جبکہ ایک کو گرفتار کیاگیا تھا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO