شمسیار خان و اہل خانہ بونی ، حال نیو جرسی آمریکہ کی طرف سے اظہار تعزیت

مکرمی !
میں آپ کے مؤقر برقیاتی روزنامے کی وساطت سے طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے تمام روحوں کے ایصال ثواب کے لئے بہ دست دُعا ہوں ۔ یہ غم کسی ایک فرد کا نہیں ہے ۔ ہم سب آج اس غم کو آپس میں بانٹے کا تہیہ کرتے ہیں ۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے صابرو شاکر بندوں کو مشکلات کی کڑی آزمائش میں ڈال کر اُ ن کے صبر کا امتحان لیتا ہے ۔
دعا: یا الہی العالمین ہم سب تیرے لاچار ، مجبور و بے کس بندے ہیں ہم تیری طرف سے آنے والی ہر آزمائش کو بہ سر تسلیم خم قبول کرتے ہیں ۔ یاالہی العالمین ہم تیری مخلوق ہیں اور لوٹ کر تیرے ہی پاس آنا ہے ۔ یا الہی العالمین اپنے پاک نبیﷺ کے طفیل اُن تمام بے گناہ انسانوں کو جو طیارہ حادثے میں شہید ہوئے ، جنت فردوس میں اعلیٰ مقام عطأ فرما ۔ یا الہی العالمین اپنے نیک اور پرہیزگار و عبادت گزار بندوں کے طفیل ہم سب کو صبر جمیل عطا فرما اور ہم سب پسماندہ گان کو اپنی نعمتوں کے شکر گزاروں کی صف میں استادہ فرما ۔
سلام: ہم سلام پیش کرتے ہیں حویلیاں کے اُن بہن بھائیوں کو جنہوں نے اپنی جانیں جوکھوں میں ڈال کر فوری طور پر جائے حادثے تک پہنچے، آگ پر قابو پالیا اور شہدا کی جسد خاکیوں کو بڑے احترام اور شاندار دبدبے کے ساتھ اپنے پاس محفوظ کیا ۔ حویلیاں کے لوگ چترالی قوم کے ہاں ہمیشہ عزت کی نگاں سے دیکھے جائیں گے ۔ یہ ایک ایسا قرض ہے جسے ہم نہیں چکا سکتے ۔اس عظیم کار خیر کا بدلہ اللہ ان کو دیگا ۔ ہم صرف انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
میں اور میرا ہل خانہ اس المناک حادثے کے غم میں آپ سب کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ وہبچے ، ، وہ ماں باپ اور یہ بہن بھائی کسی ایک کے نہیں تھے بلکہوہ سب، ہم سب کے تھے ۔ ہم ریزہ ریزہ ہو گئے ہیں لیکن ہم اللہ کے صابر بندوں میں سے ہیں ۔ ہم اس غم کو شکر کے ساتھ سہتے ہیں ۔ رب کائینات آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین!

منجانب شمسیار خان و اہل خانہ بونی ، حال نیو جرسی آمریکہ

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔