دروش میں ایک شخص نے خود کشی کر دی/ناتجربہ کار ڈرائیور نے راہگیر کو کچل دیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) دروش کے نواحی گاؤں شاہنگار میں ایک شخص جمعہ خان ولد یو رمست خان نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق دروش کے موضع شاہنگار کا رہائشی موٹر سائیکل میکینک جمعہ خان نے ہفتے کے روز علی الصبح 12بور بندوق سے خود پر گولی چلا کر اپنے زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ دروش پولیس نے وقوعہ میں استعمال ہونے والی بندوق قبضے میں لیکر ا س ضمن میں ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کر دی ہے۔ ایکدوسرے واقعے میں دروش بازار کے مین چوک میں گاڑی نے راہگیر کو کچل دیا جس کی وجہ سے راہ چلتے شخص سید رحیم عرف سیدو استادسکنہ شمس آباد کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے اور اسے علاج کے لئے پشاور ریفر کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔