تحریک بحالی ریشن بجلی گھر کے ایک وفد کاریشن بجلی گھرکا دورہ

،جلد از جلد بجلی گھر کا افتتاح کرنے کا مطالبہ، بصورت دیگر احتجاج کرنے کا اعلان

اپرچترال(چترال ایکسپریس)تحریک بحالی ریشن بجلی گھر کے ایک وفد نے صدر نادر جنگ کے قیادت میں ریشن بجلی گھر دورہ کیا۔وفد نے ں پر کام کی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفد نے آرای اور سائٹ کنسلٹنٹ سے ملاقات کی جنہوں نے وفد کو بجلی گھر کے کام کے بارے تفصیلی اگاہی دی۔وفد نے بجلی گھر میں کام پورا ہونے کے باوجود بار بار افتتاح کے لئے تاریخیں دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افتتاح کے لئے نومبر 2020کی تاریخ دی گئی اس کے بعد جولائی 2021لیکن ابھی تک افتتاح نہیں ہوا جس سے لوگوں میں مایوسی اور بے چینی پھیل رہی ہے۔

تحریک بحالی بجلی گھر ریشن نے بجلی گھر کی افتتاح نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا پروگرام بنایا تھا تاہم آرای اور کنسلٹنٹ کی یقین دہانی کہ ستمبر2021کے آخر میں بجلی گھر کا افتتاح ہوگا پر تحریک نے اپنا احتجاج معطل کردیا۔وفد میں صدر تحریک بحالی ریشن بجلی گھر نادر جنگ،سید سردار حسین شاہ،نبی خان،عارف اللہ،عبدالرب،عبدالغفار اور دیگر شامل تھے۔وفد میں شامل شرکا نے کہا کہ اگراس مہینے کے آخر میں بھی بجلی گھر کا افتتاح نہ ہوا تواپر چترال کے عوام کو سڑکوں پر لانے پر مجبور ہونگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔