تازہ ترین

جشن قاقلشٹ کمیٹی ممبران کاجشن قاقلشٹ کی تیاریوں انتظامات اور دوسرے امور کے سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر اور ڈی سی اپر چترال سے ملاقات

اپر چترال (جمشیداحمد )جشن قاقلشٹ 2025 کی تیاریوں انتظامات سکورٹی اور دوسرے ضروری امور کے سلسلے میں چیرمین جشن قاقلشٹ کمیٹی شہزادہ سکندرالملک کی ہدایت کے مطابق جشن قاقلشٹ کمیٹی ممبران نے  جمعہ کے دن ڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی ثریا بی بی اور ڈپٹی کمشنراپر چترال حسیب الرحمن خلیل سے ڈپٹی کمشنرکے دفتربونی میں ملاقات کی جشن کی تیاریوں انتظامات اور دوسرے ضروری امور کے سلسلے میں اپس میں تبادلہ خیال کیا گیا جشن قاقلشٹ کمیٹی کی جنرل سکرٹری محمد حبیب نے جشن کی انعقاد کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر اور ڈپٹی کمشنر کو اگاہ کیا اور جشن کی اعراض و مقاصد بیاں کرتے ہوئے کہا کہ یہ جشن اپر چترال کا ایک تاریخی روایتی اور ثقافتی جشن ہے جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے منایا جاتا ہے جشن کسی بھی تعصبات سے پاک ہے اس کی انعقاد کا مقصد چترال کی پرانے ثقافتی ورثہ کو زندہ رکھنا اور سیاحت کو فروع دینا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جشن کی انعقاد میں ضلعی انتظامیہ کی کردار ہر وقت جشن قاقلشٹ کمیٹی کے ساتھ سے مخلصانہ اور تعاون مثالی رہا ہے انہوں نے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اور محکمہ سیاحت کی گزشتہ سال جشن کے ساتھ تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سال بھی تعاون اور امید کاتوقع کیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر سال کی طرح ضلعی انتظامات اور سکورٹی کا مطالبہ کیا

اس موقع پرڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی ثریا بی بی نے صوبائی حکومت اور اپنی طرف سے جشن کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرخمن خلیل نے بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جشن قاقلشٹ کمیٹی اور جشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی مکمل یقین دھانی کی

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO