تازہ ترین
بین الاقوامی شہرت یافتہ چترال کی بیٹی صباحت رحیم بیگ نے ایران سے بھی یوتھ لیڈر شپ ایوارڈ حاصل کر لیا ۔
ایوارڈ ان کے چھوٹے بھائی نے خانہ فرہنگ ایران میں منعقدہ پر وقار تقریب میں اے سی پشاور سے حاصل کیا
چترال (محکم الدین )خانہ فرہنگ ایران میں منعقدہ سابق گورنر حاجی غلام علی کے زیر صدارت پروقار تقریب میں یوتھ لیڈر شپ ایوارڈ پاکستان میں چترال کی قابل فخر بین الاقوامی شہرت یافتہ بیٹی
صباحت رحیم بیگ کی ایوارڈ اس کے چھوٹے بھائی وجاہت بیگ نےاسسٹنٹ کمشنر نصیر عباس خلیل سے وصول
کردیاھے۔صباحت رحیم بیگ اس وقت حصول علم کے سلسلے میں پرتگال میں ہیں۔صباحت رحیم بیگ نے اپنے تعلیمی شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ہیں ۔یہ ایوارڈ ان کی صلاحیت اور جدوجہد کا ثبوت ہے۔صباحت رحیم بیگ کو اس سے پہلے بھی کئی تعریفی اسناد اور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔صباحت رحیم بیگ چترال کے سینئر صحافی محمد رحیم بیگ لال کی صاحبزادی ہے۔
