تازہ ترین

اساتذہ کے مسائل اور پنشن اصلاحات کے خلاف آل ٹیچر ایسوسی ایشن چترال لوئر کا اہم اجلاس

چترال لوئر (چترال ایکسپریس ) آل ٹیچر ایسوسی ایشن چترال لوئر کا ایک اہم اجلاس 4 مئی کو سنٹنیل ماڈل ہائی سکول  چترال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ممتاز ماہرِ تعلیم سلیم کامل نے کی۔ اجلاس میں چترال کے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ، پرنسپلز اور مختلف تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں صدر آل ٹیچر ایسوسی ایشن نثار احمد، سیکرٹری قاری یوسف، نائب صدر اے ٹی اے عبدالعزیز خان، صدر ایس او ایس پرنسپل نوراللہ، جنرل سیکرٹری ایس او ایس پرنسپل سمیع الدین، صدر تنظیم اساتذہ خالد ظفر، صدر انصاف ٹیچر ایسوسی ایشن امتیاز الدین، اور جنرل سیکرٹری وحدت چترال لوئر قاضی محب اللہ شامل تھے۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد قاری یوسف نے اجلاس کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے اساتذہ کو درپیش مسائل، مجوزہ پنشن اصلاحات، تعلیمی معیار، اور امتحانی نظام میں بہتری کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں اہم فیصلے  ہوئے

1. چترال کے تمام تعلیمی درجات کے نمائندوں پر مشتمل ایک مشاورتی کونسل تشکیل دی جائے گی جو اساتذہ کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لیے مربوط اقدامات کرے گی۔

2. مجوزہ پنشن اصلاحات کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ بجٹ سیشن کے موقع پر مجوزہ دھرنے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے تمام اسکولوں سے مالی و افرادی معاونت فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

3. میٹرک امتحانات میں بعض مثبت اصلاحات کو سراہا گیا، تاہم امتحانی نظام کو مزید شفاف، باعزت اور نقل سے پاک بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

4. اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مظالم اور بھارت کے غیر منصفانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ شرکاء نے قومی و ملی مسائل پر پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔

5. چترال کے لیے الگ تعلیمی بورڈ کے قیام کا مطالبہ زور و شور سے اٹھایا گیا اور اس کے لیے منظم تحریک شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر صدر نثار احمد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آل ٹیچر ایسوسی ایشن چترال لوئر اساتذہ کے اتحاد، معیاری تعلیم کی فراہمی، اور حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO