تازہ ترین
لوئر چترال پولیس نے گیرژن پارک پشاور سے اغواہ شدہ چھوٹی بچی کو بازیاب کرلیا
چترال (چترال ایکسپریس)لوئر چترال پولیس نے گیرژن پارک پشاور سے اغواہ شدہ چھوٹی بچی کو بازیاب کرلیا۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر بشارت اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت دیر اڈہ دروش میں مسمی زیارت گل ولد آدم خان سکنہ لنڈی برز دمیل کو
دو سالہ بچی کے ہمراہ مشکوک حالت میں پاکر دوران تفتیش ملزم نے محیب اللہ سکنہ کراچی کے دو سالہ بیٹی کائنات کو گیرژن پارک پشاور سے اغوا کرنے کا اقرار جرم کیا۔
تھانہ دروش پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے بچی کو بحفاظت اس کے ماموں کو حوالہ کرکے پشاور روانہ کیا۔
