کالاش وادیوں کے80فیصد عوام کی حمایت ہمیں حاصل ہے، کے وی ڈی اے کےدفاتر اورعملے کو30 مئی سے پہلے علاقے سے نکال دیاجائے۔
چترال(نمائندہ آئین)30 مئی ہماری ڈیڈلائن ہے اور ہم 30 مئی کو یہ ثابت کرینگے کہ کالاش وادیوں کے80فیصد عوام کی حمایت ہمیں حاصل ہے ہم نے صوبائی حکومت کی کلاش ویلیزڈیولپمنٹ اتھارٹی کوعلاقے سے نکل جانے کانوٹس دیا ہےاور یہ عوام کا فیصلہ ہے۔یہ بات
وادی کالاش بمبورت،رومبور اوربریر کے نمائندوں نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں خلیل الرحمن،سلطان،عبدالمجید قریشی،انت بیگ ،برزنگی اور دیگر کی پریس کانفرنس کاجواب دیتے ہوئے کہی۔کالاش وادی کے نمائندوں وائس چیئرمین بریر رحمت علی شاہ،ثروت شاہ رومبور،بزرگ احمد بمبوریت،سابق ناظم خورشید احمد،سماجی کارکن قدرت اللہ، سماجی کارکن عبداللہ،سابق زکواةچیئرمین شیر محمد ،سابق کونسلر نظرگے اور دیگرشامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتھارٹی کے حامی مختلف لوگوں کولالچ دےکر اپنے ساتھ ملانے کوشش کرتے ہیں ان میں سے بعض بورڈ ممبر اوربعض اتھارٹی کے ملازم ہیں۔ہم نے 24مئی کی تاریخ کومیٹنگ میں اپنی طاقت دکھائی ہے 30 مئی کو دوبارہ اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرینگے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اتھارٹی کےدفاتر اورعملے کو30 مئی سے پہلے علاقے سے نکال دیاجائے۔
