تازہ ترین

لوئر چترال میں یوم تکبیر روایتی قومی جذبے، حب الوطنی اور ملی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔

چترال (چترال ایکسپریس )ملک کے دوسرے شہروں کی طرح لوئر چترال میں بھی یوم تکبیر روایتی قومی جذبے، حب الوطنی اور ملی یکجہتی کے ساتھ یوم تکبر چترال ٹاون  میں منایاگیا۔ جس میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمااورعوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی لوئرچترال وجہہ الدین ،سینئررہنماپاکستان مسلم لیگ(ن) عبدالولی خان عابدایڈوکیٹ،ضلعی صدرعوامی نیشنل پارٹی چترال الحاج عیدالحسین ،سابق ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ ، سابق امیرجماعت اسلامی مولاناجمشید احمداوردوسروں نے کہاکہ 28 مئی 1998ءکا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک روشن اور ناقابل فراموش دن ہے، جب پاکستان نے 6 ایٹمی دھماکے کر کے روایتی دشمن بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ ہم ان تمام شخصیات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کوایٹمی قوت بنانے میں اپنابھرپورکرداراداکیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمن کے کسی بھی ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی مسلح افواج پرفخرہے جس کے جوانوں نے ملک وقوم کے لئے ہمیشہ آگے بڑھ کرقربانی کے جذبے کامظاہرہ کیاہے ۔آج پوری دنیایہ جانتی ہے کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے ۔پاکستانی قوم ایک امن پسندقوم ہیں مگرجارحیت برداشت ہرگزنہیں کریں گے۔ہم اینٹ کاجواب پتھرسے دیناجانتے ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO