تازہ ترین

تورکہو/تریچ کے افراد کے خلاف ایف آئی آر سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،چئیرمین میرجمشیدالدین کا وضاحتی بیان

چترال(چترال ایکسپریس)میر_جمشید_الدین
تحصیل چیٸرمین موڑکہو/تورکہو اپرچترال نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ تورکہو/تریچ کے جن افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہوا ہے اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ میں نےپہلے بھی ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے منع کیا تھا اب چونکہ حالیہ ایف آٸی آر میں مجھ سمیت ، ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی ، شہزادہ سکندر الملک اور دیگر پارٹی رہنماٶں کو موردِ الزام ٹھرایا جارہا ہے کہ اس کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے ، جو کہ سراسر غلط ہے۔ میں گزشتہ دو دنوں سے علاقے سے باہر پشاور میں ہوں۔
گرفتار افراد نے اپنے احتجاجی جلسے میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے خلاف بھی نعرہ بازی کی تھی، یہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا معاملہ ہے۔ ہمارا اس سے کوئی سرو کار نہیں۔

 

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock