تازہ ترین

صدر ڈی بی اے چترال لوئر مومن الرحمن ایڈووکیٹ کا تورکہو کے پرامن احتجاجی مظاہرین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت۔

چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال لوئر کے صدر  مومن الرحمن ایڈووکیٹ نے

Momin Advocate

سخت مؤقف اپناتے ہوئے تورکہو کے پرامن احتجاجی مظاہرین کی گرفتاری اور عوام کے آئینی حقوق کی صریح خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے۔

 جاری کردہ ایک  مذمتی بیان میں صدر بار نے کہا کہ ملک کا آئین ہر شہری کو پرامن احتجاج، آزادیِ رائے اور اجتماع کے حقوق فراہم کرتا ہے۔ تورکہو کے عوام نے پُرامن طریقے سے اپنے بنیادی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی، جس پر ان کے ساتھ ریاستی جبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتاریاں کی گئیں، جو کہ کسی بھی مہذب جمہوری معاشرے کے اصولوں کے خلاف ہے۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اس واقعے کو آئینی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالی تصور کرتی ہے اور حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ گرفتار شدگان کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے. اس غیر آئینی اقدام کی تحقیقات کی جائیں۔
اور آئندہ شہری آزادیوں اور عوامی آواز کو دبانے کی روش سے گریز کیا جائے۔

صدر بار نے مزید کہا کہ چترال کے عوام نے ہمیشہ قانون، امن اور جمہوری اقدار کا احترام کیا ہے، اور ایسے اقدامات عوامی اعتماد کو مجروح کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال لوئر ہر اس اقدام کے خلاف آواز بلند کرے گی جو عوام کے آئینی حقوق، اظہارِ رائے کی آزادی اور انسانی وقار کو پامال کرےگی۔۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock