تازہ ترین

تنظیم تورکھو تریچ روڈ فورم کے صدر وقاص احمد ایڈوکیٹ سمیت آٹھ رہنماؤں نے گرفتاری دے دی

چترال (چترال ایکسپریس) اپر چترال میں بونی بزند روڈ کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر اور سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کو 12کروڑ روپے کی ایڈوانس ادائیگی کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کرنے کی پاداش میں اپر چترال پولیس کی طرف سے پرچہ درج کرنے پر احتجاج کی داعی تنظیم تورکھو تریچ روڈ فورم (ٹی ٹی آر ایف) کے صدر وقاص احمد ایڈوکیٹ سمیت آٹھ رہنماؤں نے گرفتاری دے دی۔ سب ڈویژنل پولیس افسر موڑکھو تورکھو مولائی شاہ نے میڈیا کو بتایاکہ وقاص احمد ایڈوکیٹ کے علاوہ گرفتاری دینے والوں میں وہاب، حفیظ الرحمن، شیر محمد، غلام اولیاء، محمد اعظم، معراج نبی شامل ہیں جنہیں مقامی عدالت میں پیش کرنے پر جوڈیشل ریمانڈ پرڈسٹرکٹ جیل لویر چترال بھیج دئیے گئے۔ ان رہنماؤں کے خلاف پولیس اسٹیشن تورکھو میں تعزیرات پاکستان کے دفعات 504,506,147,149,187,187,189کے علاوہ نقص امن کا دفعہ 16ایم پی او کے تحت بھی ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO