تازہ ترین

اپرچترال عدالت نے ٹی ٹی آر ایف کی قائدین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

اپرچترال (چترال ایکسپریس)اسیران تورکہو تریچ کی ضمانت کا کیس آج بونی اپر چترال کی عدالت سول جج /جوڈیشیل مجسٹریٹ محمد ذیشان کی عدالت میں لگا ہوا تھا۔ٹی ٹی آر ایف کی قائدین کی طرف سے جلال الدین ایڈوکیٹ اور شمس عالم ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔چونکہ ٹی ٹی آر ایف کی رہنمائوں کو کل گیارہ قسم کے مختلف دفعات میں نامزد کیا گیا تھا ان دفعات میں 16 ایم پی او بھی شامل تھا۔عدالت کے سامنے بنیادی سوال یہ تھا کہ کیا فسٹ کلاس مجسٹریٹ کے پاس دفعہ 16 ایم پی او کے متعلق ضمانت کی درخواست سننے کا اختیار موجود ہے۔ملزمان کی طرف سے نوجوان وکیل جلال الدین نے دلائل دیتے ہوئے اور مختلف ہائی کورٹ کے نظائر پیش کرتے ہوئے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ چونکہ west Pakistan maintenance of public order ordinance,1960 کوئی الگ سے کورٹ بنانے کا اختیار نہیں دیتا اس وجہ سے دفعہ 5 اور 29 ضابطہ فوجداری کے تحت فسٹ کلاس مجسٹریٹ کے پاس مکمل اختیار موجود ہے کہ وہ 16 ایم پی او کے متعلق درخواست ضمانت پر فیصلہ دے سکتا ہے۔مزید ملزمان کے وکیل نے عدالت کے سامنے 3ایم پی او اور 16 ایم پی او کے درمیان فرق کو بھی واضح کیا کہ مذکورہ آرڈنینس  کے اندر صرف دفعہ 3 اور 5 کی حد تک ضلعی عدالتوں کے اختیار کو ختم کیا گیا ہے۔عدالت نے سرکار اور ملزمان دونوں کی طرف سے طویل دلائل سننے کے بعد اسی ہزار کے مچلکوں کی عوض ٹی ٹی آر ایف کی قائدین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock