تازہ ترین

چترال میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور سگنلز کی عدم دستیابی پر ڈی بی اےکا شدید ردِعمل متعلقہ اداروں کو قانونی کارروائی کی تنبیہ۔

چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال لوئر کے صدر مومن الرحمن ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں چترال کے عوام کو شدید گرمی میں بجلی کی طویل اور بلاجواز بندش، بے جا اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، اور موبائل/انٹرنیٹ سگنلز کی بدترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی مجرمانہ خاموشی اور بے حسی کی سخت مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرمی کے ان سخت دنوں میں چترال جیسے حساس اور پسماندہ علاقے میں شہریوں کو بجلی، نیٹ ورک اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا ایک غیر قانونی، غیر انسانی اور آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو خبردار کیا کہ اگر چترال کے عوام کو درپیش یہ اذیت ناک صورت حال فوری طور پر ختم نہ کی گئی تو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قانونی دائرے میں رہتے ہوئے:متعلقہ اداروں کو قانونی نوٹس جاری کرے گی
عدالتوں میں دستک دے گی
اور تمام عوامی فورمز پر بھرپور احتجاج کرے گی

مومن الرحمن ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ صرف بجلی اور موبائل سگنلز کا مسئلہ نہیں، بلکہ چترال کے عوام کی عزت نفس، صحت، تعلیم، کاروبار اور بنیادی انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ:

1. چترال میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور بلاجواز لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے
2. موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سگنلز کی بحالی کو فوری یقینی بنایا جائے
3. چترال کے عوام سے امتیازی سلوک بند کر کے ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے

آخر میں، انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملے کو نظر انداز کیا گیا تو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال لوئر خاموش نہیں رہے گی بلکہ چترال کے عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قانونی اور عوامی راستہ اختیار کرے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock