تازہ ترین

سوات میں پیش آنے والا سانحہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔بدیع الرحمن چترالی

چترال (چترال ایکسپریس)بدیع الرحمن چترالی سکریٹری اطلاعات تحریک پاکستان سابقہ امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 54 نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ سوات حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ کیا اسلامی حکومت/ خلافت تھی۔ ایک کتے کی موت کو بھی حکومت وقت کی ذمہ داری اور خلافہ وقت خود کو مجرم تصور کرتے تھے۔ اب بھی اگر جانور پھنس جاتا ہے۔ تو اس کو رسکیوکیا جاتا ہے۔کیا وقت آیا اتنے وسائل کے باوجود ایک خاندان کے10 افراد سمیت پاکستانی بچے اور عورتیں مدد کے  لئےچیخ چیخ کر لقمہ اجل بن گئے۔ کیا ہم اس ملک کے باشندے ہیں۔ کیا اس ملک اور اس کے وسائل پر عام پاکستانی کا کوئی حق ہے۔ کیا ہمارے حکمرانوں کو کوئی شرمندگی ہے۔ یہ سوال کس سے پوچھیں اور کون جوابدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمانہ قدیم میں تو کم از کم الیکشن کے دنوں قدروقیمت کا تھوڑا سا احساس دروازے کی دستک برائے ووٹ محسوس ہوتا تھا۔ اب وہ ویلیو بھی ختم۔ اب ایسے ہی مریں گے۔ اللہ پاک ہم پے اپنا کرم کرے۔ لیکن کرم حاصل کرنے کے لیے خود میں بھی کچھ لانا پڑے گا۔ آج ڈاکٹر علامہ اقبال (رح) کا وہ شعر جو وقت کی ضرورت ہے۔ کہ خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے۔ خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے۔ موجودہ حالات اور موجودہ حکومت پر نظر جما بیٹھیں گے۔ تو چیخ چیخ کر مریں گے۔ یا اسی طرح ڈوبتے مرتے دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ پاکستان کے چئیرمین راو اکبر خان سمیت تمام کارکنان اس زیادتی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اور اللہ پاک دعا سے کرتے ہیں۔ اللہ پاک ہم پر دیانتدار اور ذمہ دار کی حکومت مسلت کرے۔ موت حق ہے۔ لگن افسوس کی موت ناقابل برداشت اور ناقابل فراموش ہے۔ ان کی پسماندگان پر کیا گزرتا ہوگا۔ اللہ پاک ان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ اور ہمیں بھی توفیق وطاقت عطا فرمائیں۔ کہ ہم اس ملک وقوم کیلئے کچھ کرسکیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock