چترال لوئر میں بدترین لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ سنگین زیادتی ہے: قاضی فیصل
چترال (چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری قاضی فیصل
نے لوئر چترال میں جاری شدید اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی نااہلی اور بے حسی کی بدترین مثال چترال جیسے سرد علاقے میں بجلی کی طویل بندش ہے، جہاں عوام پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 10 سے12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نہ صرف عوام کی روزمرہ زندگی کو مفلوج کر رہی ہے بلکہ مقامی معیشت، تعلیم اور صحت کے نظام کو بھی تباہ کر رہی ہے۔ گرمیوں میں جب پانی کی دستیابی اور بجلی کی پیداوار ممکن ہو، اس وقت بھی بجلی کی قلت سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لوئر چترال میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
بجلی کی سپلائی میں بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
علاقے کے لیے ایک مستقل اور پائیدار توانائی پلان تشکیل دیا جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کی صورتحال پیدا نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور ہم چترال کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اگر حکومت نے فوری ایکشن نہ لیا تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
