تجار برادری لوئر چترال کے معتبرات اور سینئر دکانداروں کا ایک اہم اجلاس۔اتوار کی چھٹی کی مخالفت۔
چترال(چترال ایکسپریس )گزشتہ روزتجار برادری لوئر چترال کے معتبرات اور سینئر دکانداروں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت سابق صدر تجار یونین لوئر چترال بازار حبیب حسین مغل نے کی۔
اجلاس میں لوئر چترال بازار کے سینیئر دکانداروں کے علاوہ دیگر کاروباری حضرات نے شرکت کی۔۔
اجلاس کا ایجنڈا موجودہ تجار یونین کی الیکشن کمیٹی اورعبوری کابینہ کا مقرر کردہ تاریخ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے حلف برداری کی تقریب منعقد کرنا، بازار میں پہلے سے ہی سینیئر دکانداروں پر مشتمل ایک کمیٹی موجود ہونے کے باوجود دوسری کمیٹی تشکیل دینا اور بغیر مشاورت سے بازار میں چھٹی کا اعلان کرنا وغیرہ مسائل شامل تھے۔
تاہم تمام شرکاء نے چترال بازار کے اندر اتفاق اتحاد کو برقرار رکھنے اور تجار برادری کے مسائل پر مل کر توجہ دینے
اور اختلافات ختم کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ۔
اور یہ بھی طے پایا کہ کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا
اور کمیٹی کے فیصلہ آنے سے پہلے بازار میں کوئی بھی نیا فیصلہ عمل میں نہیں لایا جائے گا۔ اجلاس میں اتوار 27 جولائی کی چھٹی کی مخالفت کی گئی
