تازہ ترین

چترال اسٹونٹس ویلفیئر ارگنائزیشن پاکستان کی تقریب حلف برداری

چترال ( چترال ایکسپریس)چترال اسٹونٹس ویلفیئر ارگنائزیشن پاکستان کی تقریب حلف برداری ٹاؤن ہال چترال میں اتوار کے روز منعقد ہوئی، جہاں نومنتخب صدر محمد عبداللہ اسفندیار سمیت کابینہ کے دیگر اراکین نے حلف لیا، صدرمحفل شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان نے حلف لیا، اس تقریب کے مہمان خصوصی عبدالولی خان ایڈوکیٹ جبکہ پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال مسرت جبین اور پرنسپل گورنمنٹ کالج بوائز چترال سراج احمد نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔تقریب سے مہمان خصوصی اور صدر محفل کے علاوہ ، پرنسپل مسرت جبین، سراج احمد، ہدایت اللہ ،عید الحسین ودیگر نے بھی خطاب کیا، مقررین نے طلباو طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپکی اولین ترجیح بہتر تعلیم حاصل کرنا ہے جس کےلئے سخت محنت اور لگن کی ضرورت ہے، اج کے طالب علم کل کے معمار ہیں ، والدین اپنا پیٹ کاٹ کر آپ لوگوں پر خرچ کرتےہیں لہذا والدین کی امیدوں پر پورااترنے کیلئے آپ کو دن رات محنت کرنا ہوگی، انھوں نے کہاکہ بہتر تعلیم کے ساتھ ہر ایک طالب علم کو چترال کی اقدار اور رویات کی پاسداری کو بھی اپنا شعار بنانا ہوگا، جبکہ بدقسمتی سے ہمارے سوشل ویلیو کم ہوتے جارہے ہیں، چترال کی ثقافتی اقدار کی پاسداری اور بڑوں کے احترام کے ساتھ وقت کی پابندی انتہائی ضروری ہے، مقرریں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چترال اسٹوڈنٹس ویلفئیر آرگنائزیشن کے عہدیداراں اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے مثبت کاموں میں اپنی توانائی خرچ کریں گے۔ اور دوسرے علاقوں کے لوگوں کےلئے ایک مثالی شہری بنیں گے ۔ اسٹوڈنٹس تنظیم کی طرف سے صدر تنظیم محمد عبد اللہ اسفندیار اور جنرل سیکریٹری انیلہ خان نے بھی خطاب کیا۔ اور تنظیم کے اغراض ومقاصد سے حاضرین کو اگاہ کیا۔انھوں نے کہاکہ تنظیم کا مقصد چترالی طالب علموں کی بہتر رہنمائی کے ساتھ ان کی تعلیمی میدان میں ہر ممکن مدد کرنا ہے۔ حلف لینے والوں میں صدر محمد عبد اللہ اسفندیار، نائب صدر شہزاد، جنرل سیکریٹری انیلہ خان، صدر فیمل ونگ ربامہ حبیب ودیگر بھی شامل تھے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock