چترال سکاوٹس کے شہید لانس نائیک سیف الاعظم کو مڈکلشٹ میں سپرد خاک کردیا گیا
چترال (چترال ایکسپریس)دفاع وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والئے چترال سکاوٹس کے شہید جوان لانس نائیک سیف الاعظم کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ
انکے آبائی علاقے مڈکلشٹ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں فوجی و سول افسران اور بڑی تعداد میں علاقے کے عوام نے شرکت کی۔
چترال سکاوٹس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی جبکہ 141 ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل جواد محمود نے شہید کی قبرپر پھول چڑھائے۔
اس موقع پر حاضرین سے گفتگو کرتےہوئے لیفٹیننٹ کرنل جواد محمود نے کہا کہ شہادت کسی بھی فوجی کی دلی خواہش ہوتی ہے اور یہ اعزاز بڑے سعادت مندوں کے حصے میں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید سیف الاعظم نے ہندوستانی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف لڑتے ہوئے اپنے پاک سرزمین کے دفاع میں عظیم قربانی پیش کی جس پر افواج پاکستان اور عوام کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال سکاوٹس کے جوان سرحدوں کی دفاع کے لئے سیسی پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملائینگے۔
اس موقع پر اہلیان علاقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سابق ناظم سرفراز شاہ نے کہا کہ دفاع وطن کے لئے عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہم سب ملکر دشمن کو شکست دینگے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارا ایک بھائی شہید ہوا ہے، وطن پر قربان ہو کر انہوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
انہوں نے فتنہ الخوارج کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
