تازہ ترین

ڈی سی لوئر چترال اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کااجلاس

چترال(چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، راؤ ہاشم عظیم اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل بلال جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی (ڈی ڈی سی) کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس لوئر چترال میں منعقد ہوا۔
​اجلاس میں ضلع کے انتظامی افسران، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد ضلع لوئر چترال میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لینا،امن وآمان کی مجموعی صورتحال اور دیگر اہم انتظامی امور و مسائل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
​ ڈپٹی کمشنر کو انتظامی امور، درپیش اہم مسائل,جاری ترقیاتی سکیمز, آمن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایک جامع تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں کی پیشرفت اور ان میں حائل ممکنہ رکاوٹوں کو نمایاں کیا گیا۔
​ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء پر زوردیا کہ وہ ضلع کی ترقی, امن و آمان کو برقرار رکھنے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنی مربوط کاوشیں جاری رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو خصوصی تاکید کی کہ ضلع لوئر چترال کو ایک مثالی ضلع بنانے کے لیے تمام اداروں کے درمیان بہترین کوارڈینیشن قائم رکھنا ناگزیر ہے۔ اجلاس میں مختلف شعبوں میں درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا.

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock