ڈی پی او غازی محمد خالد خان کاچترال پہنچنے پر شاندار استقبال، چترال کے بہادر بیٹے کو سلام
چترال (چترال ایکسپریس)خیبر پختونخواہ پولیس کے بہادر سپوت محمد خالد خان جو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو ہیں، ضلع ہنگو میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے شدید زخمی ہوئے تھے۔ انہیں فوری طور پر سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا جہاں علاج کے بعد وہ مکمل صحتیاب ہو کر آج چترال پہنچ گئے۔
چترال پہنچنے پر
علاقے کے عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان کی بہادری، قربانی اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
لواری ٹنل پہنچنے پر ایس۔ایچ۔او تھانہ عشریت ایس آئی معراج الدین سمیت سول افراد نے اپنے بہادر بیٹے کا استقبال کیا۔
علاقہ دروش پہنچنے پر ایس۔ڈی۔پی او سرکل دروش اقبال کریم، قاری جمال عبدالناصر اور ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI بلبل حسن کی قیادت میں شہریوں کی بڑی تعداد پھولوں کے گلدستے لیکر غازی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دروش بازار میں ان کا شاندار استقبال کیا.
چترال سٹی پہنچنے پر عوام نے ان پر گل پاشی کی، ہار پہنائے اور گلدستے پیش کئے اور اس موقع پر مٹھائی تقسیم کئے گئے۔ چترال شہر پہنچننے پر اتالیق پل میں چترال کے شہریوں کی طرف سے استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں انہیں پھولوں کا ہار پہنائے اور مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندے عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، وجیہہ الدین، الحاج عیدالحسین، محمد کوثر ایڈوکیٹ، مولانا عبدالرحمن گوجر، قاری نسیم، مولانا اسرار الدین الہلال، مولانا خلیق الزمان، سابق ایم پی اے سید احمد خان اور دوسروں نے ان کی جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کرنے پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازاں سی اینڈ ڈبلیو گیسٹ ہاوس میں بھی ان کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام ہوا جس میں وہ خاص وعام سے ملتے رہے۔
اور عوام کی بڑی تعداد نے اپنے بہادر بیٹے غازی خالد خان کا شاندار استقبال کیا ۔
پروگرام میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ، ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن، ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر اکبر شاہ، ڈی ایس پی سیکیورٹی اقبال الدین، خطیب شاہی جامع مسجد چترال مولانا خلیق الزمان، پولیس افسران اور سول افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال اور خطیب نے غازی خالد خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ جیسے بہادر افسران کی قیادت میں خیبر پختونخواہ پولیس انشاء اللہ فتنہ الخوارج کو شکست سے دوچار کریں گی۔
