تازہ ترین

سابق نائب ناظم فخروالدین کا ائر آف تریچ میر”2025 میں وادی اویر کو شامل کرنےپروزیر سیاحت کا شکریہ

چترال (چترال ایکسپریس) تحصیل کونسل مستوج کے سابق نائب تحصیل ناظم اور اویر سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی وسیاسی شخصیت فخر الدین نے

 “ائر آف تریچ میر”2025 میں وادی اویر کو شامل کرنےاور تریچ میر کے بیس کیمپ تک ٹریکنگ کی مہم جوئی کے لئے اس وادی کے راستے کو اختیار کرنے اور دوسرے مطالبات کو تسلیم کرنے پر وزیر سیاحت، سیکرٹر ی سیاحت اور ڈائرکٹر جنرل خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کے ڈائرکٹر جنرل کا خصوصی طور پر شکریہادا کیا ہے۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 75سال پہلے تریچ میر کی چوٹی کو سر کرنے کے لئے وادی اویر کا راستہ اختیار کیا گیا تھا جبکہ بعد میں ایک دفعہ کامیاب مہم جوئی اسی راستے سے ہوئی تھی جبکہ وادی تریچ کا راستہ بعد میں اختیار کیا گیا لیکن اس کے باوجود ٹریکنگ کے لئے وادی اویر کو نظر انداز کرنے پر اہالیان اویر میں تشویش فطری بات تھی جس پر ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے فوری طور پر ان کی تحفظات کو دور کردیا جس پر وہ وادی اویر کے عوام کی جانب سے ان کا شکرگزار ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں یہ یقین دلاتے ہیں کہ ٹورزم کی ترقی میں اس وادی کے عوام حکومت کا ساتھ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے حکام پر زور دیاکہ وادی اویر کی ایکو ٹورزم کے پوٹنشل سے فائدہ اٹھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ یہ جنت نظیر وادی ٹورز م کا گڑھ بن جائے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO