تازہ ترینمضامین

چھوٹی منہ، بڑی بات . تحریر: محمد سید خان لال سابق ڈی پی او

ملک کو مسائل سے چھٹکار ا دلانے کے لئے قوم کے سامنے تجویز پیش کر رہا ہوں ک ملک کی قومی خزانے پر غیر ضروری بوجھ قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور سینٹ اور غیر ضروری وزارتوں کو فوری طور پر ختم کئے جائیں تاکہ ان پر خرچ ہونے والی کثیر رقم ملک کی ترقی اور خوشحالی پر استعمال کیا جاسکے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں اپنے اور اراکین اسمبلی اور کابینہ کے تنخواہوں میں 600فیصد اضافہ کیا اور اسی وقت پٹرولیم کی قیمتوں میں 18روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جوکہ عوام پرناقابل برداشت بوجھ ہے۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کی کوئی افادیت نہیں جس کے ارکان صرف اور صرف اپنے تنخواہوں اور دوسرے مراعات کی حد تک دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتوں کی سیٹیں اس کے علاوہ ہیں۔ پاکستان وسائل سے مالامال ملک ہے جہاں کسی چیز کی کمی نہیں ہے مگر دیانت دار اور سنجیدہ قیادت کا فقدان ہے جوکہ عوام کا غم خوار ہو جبکہ یہ اسمبلی اس وقت ایک عیاشی سے ذیادہ کچھ نہیں ہے جس پر قوم کا خزانہ ضائع کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں قوم کی حالت بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے اور قوم کی اکثریت کے پاس جب دو وقت کی روٹی نہ ہو تو ان اسمبلیوں کا کیا فائدہ ہے جوکہ دراصل اس قوم کو غریب سے غریب تر بنانے کا سبب بن رہے ہیں۔ میں پاکستانی قوم سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ میری تجویز پر اگر عمل کیا جائے تو چند ہی سالوں میں اسمبلی کے بچت شدہ رقم سے ترقی کا سفر شروع کیا جاسکے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock