تازہ ترین

آکاہ، اے کے ایف اور اے وی ڈی پی پرالزام تراشی کرنے والے بلیک میلنگ کی کوشش کر رہے ہیں ، عمائدین کی پریس کانفرنس

آکاہ، اے کے ایف اور اے وی ڈی پی کی کالاش وادیوں میں خدمات قابل تعریف ہیں ۔ الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ،عمائدین کی پریس کانفرنس

چترال ( محکم الدین ) چترال کی سیاحتی وادیوں رومبور ، بمبوریت اور بریر کے عمائدین نے گذشتہ روز سراوت شاہ اور۔ نور شالی وغیرہ کی طرف سے خود کو نمایندہ ظاہر کرکے آغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ ٫ آغاخان فاؤنڈیشن اور اے وی ڈی پی کے خلاف پریس کانفرنس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور تمام تر الزامات کو منگھڑت بے بنیاد اور حقائق کے بر عکس قرار دیا ہے ۔ بدھ کے روز سابق اقلیتی ڈسٹرکٹ ممبر و سٹنگ اقلیتی کونسلر وی سی بمبوریت نابیگ ایڈوکیٹ ، انت بیگ اقلیتی تحصیل کونسلر چترال ، عرفان سا بق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل و کو نسلر یو سی بریر ، عنایت اللہ سابق ممبر وی سی رومبور ، شمس ربی ، برزنگی خان ، یاسر علی ،شمس تبریز ، تاج محمد سوشل ایکٹی وسٹ و غازی خان سرٹ کیپٹن نے چترال پریس کلب میں

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ مذکورہ افراد ناخواندہ ، بے خبر اور بے علم لوگ ہیں ،اور ان ہی خصوصیات کی بنا پر یہ لوگ آئے روز تینوں وادیوں میں نیا شوشا چھوڑ کر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ، اور مختلف این جی آوز ان علاقوں میں جو ترقیاتی کام کرتے ہیں ۔ ان پر بے جا الزام تراشی کرکے ان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ان کے پاس اداروں کے خلاف الزام تراشی کے علاؤہ کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بےجا الزام تراشی وادی کے لوگوں کو کسی طور منظور نہیں ۔ کیونکہ اس سے وادیوں میں کام کرنے والے ادارے بد زن ہوکر اس علاقے کی ترقی میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں اور وادیوں کو بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا

کہ تینوں وادیوں میں آغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ ، آغاخان فاؤنڈیشن اور اے وی ڈی پی کے منصوبے تنظیمات کے ذریعے صاف اور شفاف طریقے سے انجام پاتے ہیں کیونکہ ان منصوبوں کی تعمیر کے دوران پراجیکٹ کمیٹی ، نگران کمیٹی اور آڈٹ کمیٹی کے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے  اور مذکورہ کمیٹیوں کے تمام افراد کو کمیونٹی کے لوگ خود منتخب کرتے ہیں ۔ اور اسی بنیاد پر وادیوں کے تمام لوگ ان اداروں کے کام سے مطمئن ہیں ۔ انہوں نے آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ ، آغا خان فاؤنڈیشن اور اے وی ڈی پی کے شکر یہ ادا کیا اور ان اداروں سے ترقیاتی منصوبے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO