تازہ ترین

لوئر چترال میں 50 پلے گراونڈز کی تعمیر کا منصوبہ: ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت اہم اجلاس۔

چترال(​چترال ایکسپریس)​ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، راؤ ہاشم عظیم کی زیر صدارت ضلع بھر میں 50 نئے کھیل کے میدانوں کی قیام کے منصوبے پر ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی. اجلاس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
​اجلاس میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ وہ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنا سکیں اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ یہ کھیل کے میدان مقامی سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کی نشوونما اور فروغ میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔
​ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو اس اہم منصوبے پر تیزی سے اور مؤثر طریقے سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی، تاکہ نوجوانوں کو جلد از جلد ان سہولیات سے مستفید کیا جا سکے۔ ان پلے گراؤنڈز کی تعمیر سے نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھنے میں مدد ملے گی اور وہ تفریح کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ طرز زندگی اپنا سکیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO