تازہ ترین

ٹی ایم اے چترال نے 2 ہفتے کی خصوصی صفائی مہم اور “معرکہ حق” یومِ آزادی جشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا

چترال(چترال ایکسپریس )جمعہ یکم آگست کو ٹی ایم اے چترال نے 2 ہفتے کی خصوصی صفائی مہم اور “معرکہ حق” یومِ آزادی جشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا

اس موقع پر ایک آگاہی واک منعقد کی گئی، جو ٹی ایم اے دفتر سے شروع ہوکر شاہی بازار سے گزرتی ہوئی کڑوپ رشت بازار سے واپس ہوئی۔ اس واک میں طلبہ و طالبات،
ٹی ایم اے افسران و عملہ،تجار یونینز
مذہبی رہنماؤں عام شہریوں سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
ٹی ایم او چترال لوئر حیدر ایوب خان نے اس موقع پر ٹی ایم اے افسران اور عملہ کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم ہمارے پیارے شہر چترال کو صاف ستھرا بنانے اور یومِ آزادی کے جذبے کو عوامی سطح پر منانے کا ایک حقیقی عزم ہے۔ انہوں نے عملے کو صفائی مہم  میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور عوام چترال سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیے، مل کر چترال کی خوبصورتی کو نکھاریں اور پاکستان کی آزادی کے مقدس جذبے کو زندہ رکھیں۔
واضح رہے کہ نو تعینات ٹی ایم او حیدر ایوب خان نے چارج سنبھالتے ہی چترال کے مختلف مقامات میں صفائی پرکام تیزکردیا تھا۔جسے عوامی حلقوں میں سراہا جارہاہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock