یوم شہداء پولیس کے موقع پرپولیس لائن لوئر چترال میں فاطمید فاونڈیشن کے تعاون سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد ۔
چترال(چترال ایکسپریس)یومِ شہداء پولیس کے موقع پر پولیس لائن لوئر چترال میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت، عوام و پولیس کا مشترکہ جذبہ،خیبر پختونخوا پولیس کے زیر اہتمام یومِ شہداء پولیس جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
اسی مناسبت سے پولیس لائن لوئر چترال میں فاطمید فاونڈیشن کے تعاون سے ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں
پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سول افراد نے بھی شرکت کرتے ہوئے اپنے خون کا عطیہ دیا۔
ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر اکبر شاہ، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، لائن آفیسر رحیم بیگ اور انچارج ٹریفک وارڈن پولیس فضل کریم نے کیمپ کا وزٹ کرکے خون کا عطیہ دینے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی
شہداء کی یاد میں خون کا عطیہ دینا ان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک عملی اظہار ہے۔
