تازہ ترین

حاجی عابد علی بیگ سابق ایڈوائزر ٹو سی ایم گلگت بلتستان کی امیر اللہ خان یفتالی کی رحلت پر دکھ اور غم کا اظہار

گلگت بلتستان(چترال ایکسپریس)حاجی عابد علی بیگ سابق ایڈوائزر ٹو سی ایم گلگت بلتستان نے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ چترال (ہرچِین) کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور لیجنڈری پولو پلیر امیرُاللہ خان یفتالی کی رحلت کی خبر سُن کر بہت دکھ اور افسوس ہوا- انہوں نےکہا کہ امیر اللہ خان یفتالی کا شمار چترال کی بہت بڑی شخصیات میں ہوتا تھا- آپ نہایت شریف النّفس، بے حد مہمان نواز اور زندہ دل انسان تھے- چترال اور شندور میں پولو کے فروغ کے لئے مرحوم کی خدمات قابلِ تعریف ہیں-انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عنایت کرے اور تمام لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے-

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO