مخصوص نشست پر کامیاب ہونے کے بعد چترال پہنچنے پر خدیجہ بی بی کا پرتپاک استقبال
چترال (چترال ایکسپریس )عوامی نیشنل پارٹی کی ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی میں خواتین کیمخصوص نشست پر کامیاب ہونی اور حلف اٹھانی کے بعد پہلی مرتبہ چترال پہنچنے پر لویر چتیرال کے عوام نے خدیجہ بی بی کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں سینکڑوں گاڑیوں کی جلوس میں دروش پہنچایاگیا جس کی
قیادت پارٹی کے ضلعی صدر الحاج عیدالحسین نے کی۔ لواری ٹنل سے دروش پہنچنے تک سینکڑوں مقامات پر لوگوں نے ان کو پھولوں کا ہار پہناکر مبارک باد دی جبکہ دروش میں اے این پی کے علاوہ دوسری سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں اور کارکن بھی استقبال کے لئے موجود تھے۔
دروش چوک میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وہ چترال سے تعلق رکھنے والے خواتین کی نشستوں پرکامیاب ایم این اے اور ایم پی اے کے ساتھ مل کر علاقے کی بہتر خدمت اور ترقی کے لئے کام کرے گی تاکہ یہ علاقہ پسماندگی سے نجات پاسکے۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت ایم پی اے وہ ترقیاتی کاموں کی کوئی کریڈٹ لینے کی کوشش نہیں کرے گی جبکہ ان کا واحد مقصد علاقے اور لوگوں کو درپیش مسائل کوحل کرنا ہے جس کا کریڈٹ چاہے کوئی بھی لے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں بحیثیت ایم پی اے اپنی ذمہ داریوں کاہمیشہ احساس رہے گا انہیں پورا کرنے اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کرے گی جس میں عوام کی تائید وحمایت بھی انہیں درکار ہوگی۔ ایم پی اے خدیجہ بی بی نے کہاکہ صرف اے این پی کا ایم پی اے نہیں بلکہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کانمائندہ ہے اور کوئی بھی اپنے مسائل لے کر ان کے پاس بلاجھجک آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار آنی جانی چیز ہے اور ایک ایم پی اے کا دورپانچ سال گزرجائے گا اور اس دوران اس کے انجام دئیے گئے اچھے یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے الیکشن میں جنرل سیٹ پر پھر عوام کے سامنے حاضر ہوں گے۔ انہوں نے اپنی پارٹی قائدین ایمل ولی خان اور دوسروں کویقین دلایاکہ وہ ان کے توقعات پر پورا اترنے کوشش کریں گے۔
اس سے قبل اے این پی کے ضلعی صدر الحاج عیدالحسین، تحصیل صدر قاضی اسرار، اپر دیر ڈسٹرکٹ کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار، چترال کے سابق جنرل سیکرٹری سیدافتخار جان، سینئر رہنما سید عابد جان، پی ایم ایل (این) کے تحصیل صدر سید عابد جان اور دوسروں نے خطاب کرکے خدیجہ بی بی کو مخصوص نشست کا ٹکٹ دینے پر پارٹی قائد ایمل ولی خان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی جب بھی اقتدار میں آئی تو چترال میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھ گئے اور اس وقت خدیجہ بی بی کو مخصوص سیٹ پر ایم پی اے بنانے کا مقصد بھی چترال کی پسماندگی کو دور کرنا ہے۔
