تازہ ترین

پاکستان مسلم لیگ (ن) اپر چترال کا اجلاس، صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام پر بھرپور اعتماد کا اظہار۔

اپر چترال (ذاکرمحمدزخمی)پاکستان مسلم لیگ (ن) اپر چترال کا ایک اہم اجلاس صدر مسلم لیگ (ن) اپر چترال و سابق مشیر سید احمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کابینہ کے ارکان، تحصیل صدور اور دیگر پارٹی اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور پارٹی کے مختلف ونگز کو متحرک کرنے پر سنجیدہ غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔شرکاء نے کہا کہ انجینئر امیر مقام کی پارٹی کے لیے خدمات اور قربانیاں مثالی ہیں۔ انہوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور پارٹی پرچم کو ہمیشہ سینے سے لگائے رکھا۔ یہی وجہ ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف بھی انجینئر امیر مقام کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں اور ان پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔
اجلاس میں اس اُمید کا اظہار بھی کیا گیا کہ انجینئر امیر مقام آئندہ بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے صوبے میں پارٹی کو منظم کرنے میں قائدانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔آخر میں، پاکستان مسلم لیگ (ن) اپر چترال کی جانب سے انجینئر امیر مقام کے صاحبزادے، نیاز امیر مقام کو سینیٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔اجلاس میں صدر سید احمد خان کے علاوه جنرل سیکرٹری پرنس سلطان الملک ،سینئر نائب صدر پرویز لال ،صدر تحصیل موڑکھؤ محمد اعظم ،جنرل سیکریٹری تحصیل موڑکھؤ محمد ایوب ،تحصل صدر مستوج جاوید خان لال، جنرل سیکریٹری تحصیل مستوج ایڈوکیٹ عتیق الرحمٰن ،سرپرست سلطان امیر ،سینئر لیگی رہنما عارف اللہ ،ضلعی یوتھ کوآرڈینیٹر سلامت خان ،عرفان وغیرہ شریک تھے جبکہ تحصیل صدر تورکھو احمد اللہ بیگ آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock