تازہ ترینمضامین

بھوکے پیاسے اُمت مسلمہ کے فلسطینی بچے۔۔۔کاوشات اقبال سے ایک ورق۔..محمد اقبال شاکر

غزہ کی مظلوم بچوں پر سہونی دشمن کی طرف سے دانستہ اور منظم بھوک مسلط کرنے کے نتیجے میں اب تک 180 فسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 90معصوم بچے بھی شامل ہیں اس وقت دو ملین سے زاٸد افراد قحط کے خط سے دو چار ہیں ان میں40ہزار شیر خوار بچے فوری موت کے دھانے پر ہیں اور 60ہزار کے قریب حاملہ خواتین اپنی جان بچانے کی جنگ لڑ رہی ہیں یہ سب انسانیت سے سوال کرتے ہیں خاص کر مسلم ممالک سے کہ وہ کہاں ہیں؟ وہ انسانیت کے خالی عالمبردار پھیرتے ممالک؟۔۔۔یہ جرم ہر حد پار کر چکا ہے اور اس سفاکی کو الفاظ میں بیان کرنا ناممکن البیان ہے
یہ ظلم صرف ایک قابض ریاست کی ہی سفاکی ہی نہیں بلکہ امریکہ کی مکمل سر پرستی سے انجام پا رہا ہے وہی امریکہ جو قابض اسرائیلی زندگی کا آخری سہارا ہے اس سے سیاسی مالی اور فوجی تحفظ دیا ہے یہاں تک کہ عذا اور دوا کو بھی جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت بھی فراہم کی گٸی ہے۔۔۔
یہ کوٸی نٸی پالیسی نہیں1861سے1865میں امریکی تاریخ خود اس ظلم کی گواہ ہے امریکہ میں خانہ جنگی کے دوران صدر ابراہم لنکن نے لیبر کوڈ نامی قانون منظور کیا جن کے مطابق دشمن کو چاہٸے مسلح ہو یا نہ ہو بھوکا مارنا جاٸز قرار دیا گیا تھا امریکہ اس غیر انسانی قانون سے ہاتھ کھنچننے میں 150سال لگا دیے برطانیہ بھی اس درندگی میں پیچھے نہ رہا اس نے بھی اٸرلینڈ میں ایک ملین سے زاٸد افراد کو بھوک سے مروا دیا تھا مقصد صرف مزاحمت کو توڑنا اور زلت امیز نو آبادیاتی شراٸط کو مسلط کرنا تھا۔۔
آج غزہ میں جو مناظر دیکھے جارہے ہیں وہ دل ہلا دینے والے ہیں لوگ حقیقتاً بھوک سے مر رہے ہیں اور قابض اسرائیل تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کو پامال کر رہا ہے ایسے میں تو سوال بنتا ہے کہ جینوا کنویشنز، سلامتی کونسل کس کام کیلے ہیں اور اقوام متحدہ کس مرض کی دوا ہے کہ بھوک سے مرنے والوں کو خوراک کی فراہمی پہنچانے میں بری طرح ناکام ہے اور طاقت جوتے کی نوک پر اس ادارے کو نچا رہا ہے اور اس کی حیثیت صرف مذمتی قرارداد کے گرد ہی گھومتی ہے تو اس ادارہ کی ضرورت کیا ہے؟
قابض اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کی خواہش ہے کہ وہ فلسطین کے باشندوں کا اجتماعی شعور مسخ کر دیں وہ عربوں اور فلسطینیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر مزاحمت کی تو غزہ جیسا قہر تم پر نازل کیا جاسکتا ہے اس کا ایک جھلک ایران پر کیا گیا تھا۔۔مگر وہ بھول گٸے کہ عزہ کی زمین پر آج تک جو بے مثل مزاحمت جاری ہے وہ صرف طاقت کا نہیں بلکہ ایمان حوصلے اور غیرت کا استغارہ ہے اگر قابض اسرائیل اور اس کے حواری آج بھی عرب نفسیات کو سمجھنے میں ناکام ہے وہ عزت ، غیرت اورحب الوطنی جیسے جذبوں سے ناواقف ہیں وہ آج بھی یہ نہ سمجھ پاۓ کہ ارض فلسطین صرف زمین سے وابسطہ نہیں بلکہ ایک نصب العین ایک عقیدہ اور ایک مقدس فریضے سے جُڑے ہیں
عزہ میں قحط کی صورت حال انتہاٸی سنگین ہو گٸی ہے ایک طرف بارود برسایا جارہا ہے تو دوسری طرف بھوک افلاس کے ڈیرے ہیں گرمی اور بھوک پیاس سے فلسطینی بچے بوڑھےاور عورتیں مررہے ہیں اب تک 60ہزار کے قریب افراد شہید ہو چکے ہیں اور زخمیوں کی تعداد تقریبا 2لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے اور 10لاکھ فلسطینی نقل مکانی کرچکے ہیں اور اس پر بھی اسرائیل نے حملہ جاری رکھا ہے ہر طرف چیخ وپکار اور ہو کا عالم ہے مردہ خانے بھر چکے ہیں غزا میں خوراک ناپید اور پانی کی سپلاٸی بھی بند کردی گٸی ہے بچے بوڑھے اور عورتیں بلبلا رہے ہیں فوڈ سٹوریج کی گاڑیاں میتوں کو منتقل کرنے کا کام کررہی ہیں اہل فلسطین پر قتل وغارت کی خون رنگین ہے اور اس میں کمی اب تک نہیں آٸی اور اب خوراک فراہم کرنے والے اداروں کے کارکنوں پر بم برسایا جارہا ہے ۔۔
بین الاقوامی سماجی کارکنوں،علماۓ کرام،سیاسی راہنماوں،شیوخ،دنیاۓ عالم کے با اثر شخصیات،تمام مذاہب کے اکابریں اور دنیاۓ عالم کے سربراہوں سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں غزہ میں بڑھتے افلاس اور بھوک کی وجہ سے ہلاکت کے خلاف آواز بلند کریں اور غزہ پر مسلط کردہ محاصرہ توڑ نے کیلے صہیونی ریاست کی جانب سے گزرگاہوں کی بندش اور انسانی امداد کیلے داخلے کی روک تھام کیلے آواز بلند کریں ورنہ ان نام نہاد تنظیموں اور اقوام متحدہ سے منسلک ممالک کو انسانی حقوق کی پاسداری کی تدریس کو کوٸی بھی ذی شعور انسان ماننے کو تیار نہیں ۔۔یہ انسانیت کا معاملہ ہے کب تلک دنیا یوں خاموش تماشائی بنی رہے گی ؟کیا وہ ماں کی سسکیاں معصوم بچوں کی دم توڑتی سانسیں اور روٹی کی ایک نوالے کی جنگ کو نظر انداز کرے گی آج عزہ کی گلیوں میں انسان مر رہے ہیں انسانیت دم توڑ رہی ہے ۔۔۔۔اور دوسرے دیس کے انسانیت محو تماشائی ۔۔ خون کی اس وادی میں آمن کا سورج کب طلوع ہوگا

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO