
تھانہ دروش پولیس کی بڑی کامیابی, بھاری مقدار میں منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتار
چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں تھانہ دروش پولیس نے اہم کامیابی حاصل کی۔
ایس۔ڈی۔پی۔او دروش اقبال کریم کی نگرانی اور ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش ایس آئی بلبل حسن کی سربراہی میں
پولیس ٹیم نے شاہ نگار دروش میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک گاڑی سے 3 کلو 648 گرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان شبیر احمد اور صلاح الدین کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او لوئر چترال نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ہمارا عزم: منشیات سے پاک لوئر چترال
شعبہ تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس
