تازہ ترین

سٹی چترال اورایون پولیس کی کامیاب کاروائیاں، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برامد

چترال(چترال ایکسپریس )سٹی چترال اورایون پولیس نے کامیاب کاروائیاں کرکے  بھاری مقدار میں چرس اور آئس برامد کرلی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین اور ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی حیدر حسین کی سربراہی میں اے ایس آئی رحمت خان اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے عادی منشیات فروش عبدالناصر سکنہ مستجاپندہ کے قبضے 1277 گرام چرس اور 67 گرام آئس برامد کرلیا۔

جبکہ اے ایس آئی اظفر عالم اور ٹیم نے دوران کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش اعجاز رشید سکنہ مستجاپندہ کے قبضے سے 853 گرام چرس برامد ۔

مجموعی طور پر 2 کلو 130 گرام چرس اور 67 گرام آئس برامد ۔

ایک اور کاروائی میں ایس ۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت احمد عیسی اور ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون ایس آئی عطاءالرحمن کی سربراہی میں اے ایس آئی محمد اسرار اور ٹیم نے دوران گشت بدنام زمانہ منشیات فروش مقصود عرف چوہدری سکنہ درخناندہ ایون کو¹ مشکوک حالت میں پاکر تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 805 گرام چرس برامد کرکے اسے گرفتار کرلیا ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO