تازہ ترین

شہزادہ خالد پرویز پی ٹی آئی پارلیمنٹرین چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ شامل

چترال (چترال ایکسپریس)سابق وفاقی وزیر شھزادہ محی الدین (مرحوم) کے فرزند شھزادہ خالد پرویز پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی یاد رہے کہ شھزادہ خالد پرویز گزشتہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی پارلیمنٹرین  میں شامل ہو کر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑکربارہ ہزار ووٹ لئے لیکن کامیاب نہ ہوسکے اتوار کے روز وہ پیپلز پارٹی کے ضلعی دفتر کے افتتاح کے موقع پر ایک پروقار تقریب میں دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے پر معافی مانگ کر اپنے پارٹی چھوڑنے کی مجبوری سے پارٹی کارکنوں کو آگاہ کیا اور کہا کہ میں غیر مشروط طور پر پارٹی میں شامل ہورہا ہوں اور پارٹی کو فعال بنانے کے لیے ایک کارکن کی حیثیت سے کام کروں گا کارکنوں نے اس کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ان کو خوش آمدید کہا تقریب کی صدارت پارٹی کے قائم مقام صدر شریف حسین نے کی اس نئے دفتر کے تمام اخراجات پیپلز پارٹی کے سینئر طلحہ محمود نے کیاہے کارکنوں نے پارٹی کے لئے دفتر کا بندوست کرنے اور اخراجات برداشت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock