تازہ ترین

چترال لوئرمیں مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ کے لئے شکاریوں کو 6 پرمٹس نیلام۔۔

چترال(چترال ایکسپریس)چترال میں مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ کے لئے شکاریوں کوچھ پرمٹس نیلام۔۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے مارخور ٹرافی ہنٹنگ کے نئے پرمٹس جاری کر دیے ہیں

چترال لوئر میں ایکسپورٹ ایبل مارخور ٹرافی ہنٹنگ کے لئے بولی چترال کے کنزروینسی توشی ون 246000 ڈالر(پاکستانی مالیت 69759429 روپے) اور توشی ٹو کے لیے243000ڈالر (پاکستانی مالیت 68908704 روپے) لگائی گئی ہے۔
چترال گول کنزروینسی کے موڑین گول نیشنل پارک بفر زون میں ایک مارخور کے شکار کے لیے 2410000 ڈالر جس کی پاکستانی مالیت 68341554 بنتی ہے میں نیلام کیاگیا۔
پچھلے سال گہریت کنزروینسی میں گہریت گول میں ایک مارخور کے شکار کا پرمٹ ایک لاکھ 90 ہزار ڈالرز یا پانچ کروڑ 28 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیاتھا۔جو اس سال شکاریوں کی مزکورہ کنزروینسی میں عدم دلچسپی اور چترال گول کنزروینسی میں دلچسپی کی وجہ سے چترال گول کنزروینسی کو ملی۔
نان ایکسپورٹ ایبل شکار کے لئے کڑینج شاشا شکار کی پرمٹ 110000 ڈالر(پاکستانی رقم31193240 روپے)،چترال کنزروینسی کی سینگور ڈوک 120000 ڈالر(پاکستانی رقم34028989 روپے) اور رومبور میں شکار کے لئے 78000ڈالر(پاکستانی 22118843 روپے )کی بولی لگائی گئی۔
شکار سے حاصل ہونے والی اس رقم کا 80 فیصد حصہ مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود اور علاقے میں جنگلی حیات کے تحفظ پر خرچ کیا جاتا ہے۔

خیبر پختونخوا میں ہر برس ٹرافی ہنٹنگ کے تحت قومی جانور مارخور کا شکار کیا جاتا ہے جس کے لیے ایک سیزن میں پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ شکاری کو یہ پرمٹ باقاعدہ بولی لگنے کے بعد بھاری فیس ادا کر کے جاری کیے جاتے ہیں۔

ایکسپورٹ ایبل ٹرافی ہنٹنگ میں زیادہ تر غیرملکی شکاری شامل ہوتے ہیں جو شکار کے بعد جانور کے سینگ اور کھال کو اپنے ملک لے جاتے ہیں جس کی ان کو قانونی اجازت ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock