تازہ ترین
پشاور ہائیکورٹ میں ایم این اے چترال عبد اللطیف کی نااہلی کیس کی سماعت ، فیصلہ محفوظ
پشاور (چترال ایکسپریس ) پشاور ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی چترال، عبد اللطیف کی نااہلی کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بدھ کے روز جسٹس ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء نے نااہلی کیس کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق تفصیلی دلائل پیش کیے۔ دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، جو آئندہ دنوں میں سنایا جائے گا۔
