تازہ ترین

ایم این اے غزالہ انجم کی چترال آمدکے موقع پرلواری ٹنل سے چترال ٹاون تک پرتپاک استقبال

چترال(چترال ایکسپریس)چترال سےپاکستان مسلم لیگ (ن)کی ممبرقومی اسمبلی غزالہ انجم کی چترال آمدکے موقع پرلواری ٹنل سے چترال ٹاون تک پرتپاک استقبال کیاگیا۔اپنے رہائش گاہ میں پارٹی ورکروں اورمقامی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایم این اے غزالہ انجم نے کہاکہ 2018 کے بعدملک کے ساتھ ساتھ چترال کابھی کباڑہ کیاگیا تمام ترقیاتی کاموں کوروک دیاگیاتھا ۔پاکستان جس طرح تیزی کے ساتھ آگے چل رہاتھا مگر بدقسمتی سے کئی سال پیچھے چلا گیا ۔ اُس وقت پی ڈی ایم کی حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے سیاسی بصرت کواستعمال کرکے پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچایا ہے۔چترال کے عوام کواب سمجھ لیناچاہیے کہ چترال کے اصل ہمدرداورامین کون ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے 2013 میں اپراورلوئرچترال میں جن جن ترقیاتی پراجیکٹس کااعلان اورآغاز کیاتھاانشااللہ تعالیٰ وہ اس دورمیں اپنے تکمیل کوپہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہبازشریف نےمیری حوصلہ افزائی کرکے میری اضافی معاونت کے لئے معائنہ کمیشن کومتحرک کیا اس وقت چیئرمین معائنہ کمیشن اورممبران کمیشن چترال کی ترقی میں اہم کرداراداکررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لواری ٹنل اپروچ روڈ،چترال گرم چشمہ ،چترال بونی شندور اورچترال کالاش ویلیز روڈپروزیراعظم کے ہدایت پرکام جاری ہے اورمزیدتیز کیاجائے گا۔اور مستوج یارخون بروغل روڈ کی جغرفیائی اہمیت کومددنظررکھتے ہوئے اس پربھی وفاقی حکومت سنجیدگی سے غورکررہی ہیں۔اوربونی بزوندروڈ کے لئے بھی وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو مسلسل فنڈنگ کررہی ہیں۔غزالہ انجم نے کہاکہ چترال کے طول وعرض میں موبائل نیٹ ورک اورانٹرنٹ سب سے بڑاایشو ہے متعلقہ حکام سے مشاورات کے بعد مسئلہ 50فیصدحل ہوگیااورعنقریب 100فی صدحل کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت چترال کے تمام بنیادی مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے پر عزم ہے۔ اس موقع صدرتجاریونین نورمحمدخان،فضل رحیم ایڈوکیٹ ،سیداحمدخان ،محمدکوثرایڈوکیٹ،خواجہ امتیاز،عمران الملک اوردوسرے پارٹی رہنماوں نے اظہارخیال کیا۔غزالہ انجم نے لواری ٹنل سے چترال تک شانداراستقبال کرکے حوصلہ افزائی کرنے پرچترال کے عوام اورپارٹی ورکروں کاشکریہ اداکیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO