
ڈی سی چترال لوئر کی زیر صدارت چترال کی زیر تعمیر سڑکوں پر کام تیز کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس
چترال (چترال ایکسپریس) لوئر چترال میں سڑکوں کے زیر تعمیر منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم عظیم کی زیر صدارت ڈی سی آفس چترال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران , ضلعی انتظامیہ کے افسران اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر کو سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور جاری کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو سست روی کے شکار منصوبوں پر کام تیز کرنے اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ سڑکوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہۓ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود ان منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران جاری کام میں معیار کو یقینی بنانے کے حوالے سے مسلسل کام کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں۔ تاکہ ضلع کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری لائی جاسکے۔
