تازہ ترین

کوئی بھی پاکستان پیپلز پارٹی چترال کی طاقت کو کمتر نہ سمجھے – پارٹی کا اتحاد ہماری پہچان ہے

، اور ہم کسی کو بھی اس اتحاد کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے: قاضی فیصل، جنرل سیکرٹری پی پی پی چترال

چترال (چترال ایکسپریس )پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے جنرل سیکرٹری قاضی فیصل نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی چترال ایک مضبوط، متحد اور متحرک سیاسی قوت ہے جسے کسی بھی صورت میں کمزور یا تقسیم نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چترال ایک خاندان کی مانند ہے، اور خاندانوں میں اگر کوئی معاملہ ہوتا بھی ہے تو اسے باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا جاتا ہے۔ ہمارا اتحاد ہماری اصل طاقت ہے، اور ہر جیالا پارٹی کے ساتھ دل و جان سے جُڑا ہوا ہے۔
قاضی فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے چترال میں ہر وقت متحرک، پرعزم اور قیادت کے ساتھ مخلص ہیں۔ ہم کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پارٹی کے اندر انتشار پھیلائے یا ہمارے اتحاد کو نقصان پہنچائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے کارکنان اپنی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور پارٹی کے مشن و نظریے پر گامزن رہیں گے۔
“پیپلز پارٹی چترال ایک طاقت ہے، ایک نظریہ ہے، اور ایک جذبہ ہے۔ اسے نہ کوئی توڑ سکتا ہے، نہ دبا سکتا ہے۔”

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO