تازہ ترین

*آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول سین لشٹ چترال ۔ ایوننگ شفٹ میں (گلوبل اسمعیلی سوک ڈے) تقریب*

چترال (چترال ایکسپریس)حسبِ روایت 27 ستمبر 2025 بروز ہفتہ آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول سین لشٹ چترال میں (گلوبل اسمعیلی سوک ڈے )نہایت پر عزم طریقے سے منایا گیا ۔جوکہ دو سیشنز پر مشتمل تھی۔پہلا سیشن مارننگ شفٹ بوائز اور ایوننگ شفٹ گرلز کے تحت سر انجام پائی۔اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں معاشی استحکام اور غربت کا خاتمہ ،ماحولیاتی تبدیلیوں کے لئے بروقت منصوبہ بندی اور مسائل کا مقابلہ اور نوجوان نسل کو صحت وصفائی سے متعلق فکرو شعور اور آگہی دینا تھا ۔اس حوالے سے ایک پروقار تقریب آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول چترال کے مین ہال میں منعقد کی گئی ۔ اس تقریب کے مہمان مقرر بیرون ملک ریسرچ اسکالر آکسفورڈ یونیورسٹی جناب عبد الوحید تھے اور صدارت کے فرائض پرنسپل آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول چترال طفیل نواز  نے سر انجام دی ۔ اس پر رونق تقریب میں سکول طالبات کے علاوہ اسمعیلی گرلز گائیڈ کے ڈائریکٹر سمیت دیگر اراکین نے شرکت کیں ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول سے ہوا ۔ اس کے بعد فیکلٹی ممبر فراز خان نے گلوبل اسمعیلی سوک ڈے کی اعراض و مقاصد پر گفتگو کی ۔ پرنسپل آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول چترال طفیل نواز نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور گلوبل اسمعیلی سوک ڈے کے مقاصد و ثمرات پر مفصل رشنی ڈالی۔ اس کے بعد سکول کی ہونہار طالبات نے مختلف تخلیقی سرگرمیوں کے ذریعے اسمعیلی سوک دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ۔
اس موقع پر مہمان مقرر عبد الوحید خان  نے ویڈیو لنک کے ذریعے انتہائی جامع انداز میں ماحولیاتی، تبدیلیوں پر سیر حاصل اور پر مغز گفتگو فرمائی ۔ انھوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی خصوصاً آبی آلودگی کے حوالے کہا کہ ہماری ماحولیات کے حوالے سے ہماری لاپرواہی دنیا کے لئے خطرہ بنتی جارہی ہے اگر بر وقت حکمت عملی نہیں اپنائی گئی، تو مستقبل قریب میں مختلف جزائر میں بسنے والے نباتات و حیوانات اور انسانی زندگیوں کے لئے یقینی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
اسی طرح یہ تقریب اسی عہدوپیماں اور دعائیہ کلمات پر احتتام پذیر ہوئی کہ ہمیں اپنے سماجی ، معاشی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے لئے از خود کمربستہ ہو نے کی ضرورت ہے ۔ اور جدید تقاضوں کے تحت مستقبل کے لئے احسن منصوبہ بندی اور عملی تحریک میں نوجوان نسل کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock