تازہ ترین

عبدالعزیزخان نائب صدر اپٹا چترال لوئر کاامتحانی نگران اساتذہ کے واجبات کی فوری ادائیگی کی اپیل

چترال(چترال ایکسپریس)عبدالعزیزخان نائب صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال لوئرنےایک بیان میں کہا ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیراہتمام منعقدہ امتحانات میں مارچ کے مہینے کے دوران اساتذہ کرام نے بحیثیت نگران اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دیں۔ تاہم، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ان محنتی اور فرض شناس اساتذہ کو ان کے واجبات/معاوضے تاحال ادا نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اور جدید دور میں، جب کہ شفافیت اور تیز رفتار نظام وقت کی ضرورت ہے، واجبات کی مسلسل تاخیر اساتذہ کرام کے لیے نہایت مایوس کن ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف اساتذہ کے مالی مسائل میں اضافہ کر رہی ہے بلکہ ان کی حوصلہ شکنی کا باعث بھی بن رہی ہے۔

انہوں نےچیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور سے پُر زور اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ اس معاملے پر خصوصی توجہ دی جائے اور نگران اساتذہ کو ان کی ڈیوٹی کے واجبات بلا تاخیر ادا کیے جائیں تاکہ ان کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے اور آئندہ امتحانات میں وہ مزید لگن اور اطمینان کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO