تازہ ترین

لوئر چترال میں عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرامد جاری۔

چترال(چترال ایکسپریس)لوئر چترال میں عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرامد جاری ہے۔
​، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، راؤ ہاشم عظیم نے اپنے دفتر میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کے دوران، ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی شکایات اور مسائل کو سن کر درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کیے۔
​ ڈپٹی کمشنر راو ہاشیم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ یہ اقدام حکومتی اداروں اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مستحکم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا, اور انتظامی امور میں شفافیت کو فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کی حل کیلۓ ہر ممکن اقدامات اٹھاۓ گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock