تازہ ترین

گولدور چوک چترال میں جدید فوڈ سٹریٹ کے قیام کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی چترال کادورہ

چترال(چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، راو ہاشم عظیم، نے گولدور چوک کا دورہ کیا تاکہ ایک جدید فوڈ سٹریٹ کے قیام کے منصوبے کا جائزہ لیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کے افسران کے ہمراہ فوڈ سٹریٹ کے منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اور اس کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں سے بھی ملاقات کی تاکہ ان کے خیالات اور تجاویز کو سنا جاسکے۔ دکانداروں نے اس منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
فوڈ سٹریٹ کا قیام علاقائی معیشت اور سیاحت کے فروغ کیلۓ اہم قدم ثابت ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ فوڈ سٹریٹ منصوبہ نہ صرف لوئر چترال کے شہریوں اور سیاحوں کو تفریح اور کھانے پینے کی جدید اور معیاری سہولیات فراہم کرے گا بلکہ مقامی کاروباری افراد کے لیے روزگار اور ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جو عوامی بہبود اور کاروباری سرگرمیوں کو ایک ساتھ فروغ دے گا۔
تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا اور ہم سب مل کر ایک بہتر اور خوشحال لوئر چترال کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO