
تازہ ترین
سینٹر طلحہ محمود کی طرف سے بونی بوزند روڈ کے کاغ لشٹ کے مقام پر لیولنگ،ڈریسنگ کام شروع
چترال(چترال ایکسپریس)سینٹر محمد طلحہ محمود کی طرف سے بونی بوزند روڈ کے کاغ لشٹ کے مقام پر لیولنگ،ڈریسنگ کام شروع کردیا گیا. اس موقع پر تورکھو کے عمائدین کثیر تعداد میں موجود تھے، جن کی موجودگی میں محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی طرف سے باقاعدہ طور پرکام شروع کیا گیا۔اس روڈ کی لیولنگ
اور compactionکے لئے سینٹر محمد طلحہ محمود نے اپنے گزشتہ دورہ تورکہو کے موقع پراعلان کیاتھا، جہاں انھوں نے کاغلشٹ کے مقام پر 2 کلو میٹرز ہر محیط بونی بوزند روڈ کے کمپکشن کو زاتی فنڈ سے پورا کرنے کا اعلان کیاتھا، کاغ لشٹ کے مقام پر compaction کام شروع ہونے پر علاقے کے عوام خصوصا ٹی ٹی آر ایف نے سینٹر محمد طلحہ محمود کا خصوصی شکریہ ادا کیاہے۔
